اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' اپنے ترکمن ہم منصب اور سنئیر ترکمنستان کے حکام سے دوطرفہ روابط اور اور باہمی دلچسپی امور پر مذاکرات کرنے کے لئے 10 مارچ کو 'عشق آباد' کا دورہ کریں گے.
تركمنستان كے صدر 'قربانقلي بردي محمد اوف' نے گزشتہ سال صدر حسن روحاني كي حلف برداري تقريب ميں شركت كے لئے تہران كا دورہ كيا جس كے جواب ميں ايراني صدر 10 مارچ كو تركمنستان كے دارالحكومت عشق آباد كا دو روزہ دورہ كريں گے.
اس دورے كے موقع پر سنئير ايراني حكام بالخصوص بعض اہم وزراء اور ايراني نجي شعبے كے اعلي شخصيات صدر مملكت حسن روحاني كے ہمراہ ہوں گے.
اپنے قيام كے دوران صدر روحاني اپنے تركمن ہم منصب سے اہم مذاكرات كريں گے اور دونوں ممالك كے حكام كے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون بڑھانے كے لئے مفاہمت كي يادداشتوں پر دستخط كئے جائيں گے.
اس موقع پر ايران اور تركمنستان كے درميان دستخط ہونے والے دستاويزات پر دونوں ممالك كے درميان ملزموں كے تبادلے كے لئے پروٹوكول دستخط نہايت اہم ہے.
اسلامي جمہوريہ ايران اور تركمنستان كے درميان تجارتي سطح 3.7 ارب ڈالر پر ہے اور ايران 1350000000 ڈالر پر ماليت غير پيٹروليم مصنوعات تركمنستان كو برآمد كي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲